
پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے، مشال یوسفزئی
امجد علی خان
جمعرات 25 اپریل 2024
16:58
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈیڈھ ارب آبادی والے ملک میں مخلص قیادت نے جس طرح عوام کو غربت سے نکالا اور جس طرح کورونا وباء کے دوران اپنی معاشی و اقتصادی حالت کو خراب نہیں ہونے دیا اس سے ہمیں بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ کی مشیر نے صوبائی حکومت کی جانب سے سماجی بہبود کے لئے جاری منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ خیبر پختون خوا حکومت اپنے چینی ہم وطنوں کی کامیابیوں کو سامنے رکھتے ہوئے اس صوبے کو بھی ترقی و خوش حالی سے سرشار کرے گی۔ مشال یوسف زئی نے اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ چینی حکومت پاکستانی طلباء و طالبات کو نہ صرف اعلیٰ تعلیم کا موقع فراہم کر رہی ہے بلکہ سکالرشپس کے ذریعہ بھی مستحق طلباء کو حصول تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سماجی بہبود کے شعبہ میں بھی چین کے ماڈل کو سامنے رکھتے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی حکومت خیبر پختون خوا میں بھی سماجی اور فلاحی منصوبوں میں تعاون کرے گی۔مشال یوسفزئی نے چائنہ ونڈو کو پاک چین دوستی کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ انہیں چائنہ ونڈو کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے یہ مرکز بلاشبہ پشاور اور خیبر پختون خوا سے اہل چین کے دوستی کا پیغام بھیجنے میں مثبت اور تعمیری کردار کا حامل ہے۔مشال یوسفزئی نے محکمہ سماجی بہبود چائنہ ونڈو کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا تاکہ سماجی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
کوٹ ادو پی ایف یو جے ورکرز کی تنظیم سازی کا پہلا مرحلہ مکمل،
-
فاونٹین ہاوس لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ ورکشاپ
-
جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال مہلنوال لاہور میں نئےمستحق افراد کے فری علاج کے لئے جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس کا افتتاح
-
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی جنیوا کانفرنس میں شرکت انقلابی نتائج مرتب کرے گی۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن کا بڑا فیصلہ، ملازمین کیلئے موٹرسائیکل سکیم کی منظوری
-
پنجاب سیڈ کارپوریشن نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران ،عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا
-
پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر کی آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین سے ملاقات
-
موٹروے پولیس ایم 2نے دو اغوا کار گرفتار کر کے فیروز والا سے اغوا مغوی بازیاب کر کے جدید اسلحہ برآمد کر لیا
-
10 مئی کو افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، ابتسام الٰہی ظہیر
-
پاکستان قازقستان تعلیمی میلہ اور وائس چانسلرز سمٹ، عالمی تعلیمی افادیت کی طرف ایک قدم
-
بھارتی اقدامات، مرکزی مسلم لیگ کاملک گیر احتجاج، مودی سرکار کیخلاف عوام سڑکوںپر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.