کوٹلی شہر میں کارروائیاں،غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء)فوڈ اتھارٹی کوٹلی نے کوٹلی شہر میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اشیاء خورونوش تلف کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منور چوہان نے ہمراہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خورشید خان کوٹلی شہر میں دکانوں کا معائینہ کیا۔

(جاری ہے)

دوران معائینہ ہوٹلز بیکرز کی پڑتال عمل میں لائی گئی۔ اس دوران برآمد ہونے والی غیر معیاری اشیاء خورونوش کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور بھاری مقدار میں جرمانے عائد کیے گئے فوڈ آپریٹرز کے خلاف کاروائی ضابطہ عمل میں لائی گئی۔فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ عوام الناس کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی ممکن بنانے تک کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔