فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ٹیم کا تجارتی مراکز شاررہ اور سر گن کامعائنہ ، اشیاء خوردنوش کے معیار کی پڑتال کی

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:56

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء)فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر ٹیم نے تجارتی مراکز شاررہ اور سر گن کامعائنہ کرکے اشیاء خوردنوش کے معیار کی پڑتال کی،زائدالمیعاد اشیاء ضبط کرنے کے بعد تلف کردیں گئیں،مضر صحت اشیاء کی فروختگی پر دکانداروں کوجرمانے اور بعض کووارننگ دی گئی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / فوڈ سیفٹی آفیسر ابرار احمد میر کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سید ماجد حسین شاہ کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی آزادجموں وکشمیر تحصیل شاردہ کی ٹیم نے تحصیل کے معروف تجارتی مراکز شاردہ اور سرگن کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

کریانہ دکانوں، بیکرز، مٹن وچکن شاپ سمیت ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسسز پر اشیاء خوردنوش کے معیار اور صفائی ستھرائی کی چیکنگ کی زائد المیعاد اشیاء اور عدم صفائی ستھرائی پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے دکانداروں کو بھاری جرمانے اور بعض کو وارننگ دی گئی۔اس موقع پر فوڈ اتھارٹی ٹیم نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی اور مختلف مصالحہ جات، مٹھائیاں،کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر آئٹم جو زائدالمیعاد یاغیر معیاری تھے ضبط کرنے کے بعد تلف کردیئے ہیں۔ شہریوں نے حفظان صحت کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کاوشوں کوسراہاہے۔