پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے پشاور, ایبٹ آباد, مینگورہ, ڈی آئی خان, بنوں بار ایسوسی ایشن میں انتخابات ہورہے ہیں۔بار ایسوسی ایشن انتخابات میں کل 7333 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کرے گے۔ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں الیکشن میں کل 3 ہزار 438 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ بار کی صدارت کے لئے گرینڈ الائنس( جماعت اسلامی,مسلم لیگ ن, پی ٹی آئی, پیپلزپارٹی) کے امیدوار فدا گل ایڈوکیٹ اور ملگری وکیلان,جمیعت لائرز فورم کے امین الرحمن یوسفزئی ایڈوکیٹ مدمقابل ہے جنرل سیکرٹری کے لئے گرینڈ الائنس کے عالم خان ادینزئی, ملگری وکیلان کے امجد حسن تنولی اور آزاد امیدوار جاوید اے غنی کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے نائب صدارت کے لئے ملگری وکیلان کے شوکت علی اور گرینڈ الائنس کے میاں آصف امان کے درمیان میدان میں ہے۔

(جاری ہے)

جوائنٹ سیکرٹری کے لئے گرینڈ الائنس کے اعجاز علی شاہ اور ملگری وکیلان کے زاہد اقبال مدمقابل ہے فنانس سیکرٹری کے لئے گرینڈ الائنس کی رقیہ سید اور ملگری وکیلان کے شہریارخان اور آزاد امیدوار فواد الرحمن ایڈوکیٹ کے درمیان مقابل ہیں جبکہ سیکرٹری لائبریری گرینڈ الائنس محمد نورزیب اور ملگری وکیلان کے محمد عارف امیدوارآمنے سامنے ہیں۔پریس سیکرٹری کے لئے ملگری وکیلان کے مرتضی قریشی اور گرینڈ الائنس کے خانزیب مدمقابل ہی