Live Updates

پی ٹی آئی کا وجود ملکی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے ،سردار خالد ڈوگر

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:48

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پی ٹی آئی کیممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد نثار ڈوگر نے کہا ہے پی ٹی آئی کا وجود ملکی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے عمران خان نے اپنی طویل جدوجہد کے ذریعے آمریت کو بے نقاب کرکے رکھ دیا ہے قوم کی خاطر آمریت زدہ حکمرانوں کے ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ملک میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف قوم اب اپنے قائد کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے یکجا ہوچکی ہے ظالم اور جابر حکمرانوں کے جعلی اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے ڈیرہ پر منعقدہ پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز سلطان بندیشہ نے کہا ظلم کا سورج غروب ہونے والا ہے حق اور سچ نے غالب آکر ہی رہنا ہے عمران خان نے پی ٹی آئی جماعت بنا کر قوم کو جو شعور دیا ہے اسکی بدولت بالآخر اس ملک میں ایک انقلاب کے ذریعے حقیقی جمہوریت بحال ہوکر رہے گی تقریب میں سابق ٹکٹ ہولڈر وحید گریوال،سابق بار صدر وہاڑی بابر منظور دوگل، سابق تحصیل جنرل سیکرٹری محمد رمضان جٹ،سابق تحصیل سینیر نائب صدر رانا بشارت، عثمان شانی بھٹہ،ہارون کیانی،آئی ایس ایف کے راہنماء نعیم جٹ اور پارٹی ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات