اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کا عالمی دن 20مئی کو منایا جائے گا
اتوار 28 اپریل 2024 12:40
(جاری ہے)
شہد کی مکھی کو جن انسانی سرگرمیوں کے باعث روئے زمین سے مٹ جانے کا خطرہ لاحق ہے، ان میں کاشتکاری کے دوران استعمال کیے جانے والے اسپرے، موبائل فونز کا بے جا استعمال اور برقناطیسی لہریں وغیرہ شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق ہمیں شہد کی مکھیوں اور دیگر پرندوں کی بقاءکیلئے مختلف قسم کے پھول اور پودے سارا سال مختلف مہینوں کے دوران لگانے چاہئیں اور مقامی کسانوں سے شہد خریدنا چاہئے،ہمیں مصنوعی طریقہ زراعت چھوڑ کر فطری طریقہ اپنانا ہوگا۔ کیڑے مار ادویات، جڑی بوٹی مار زہروں اور دیگر ادویات کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور جب بھی ممکن ہو شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی حفاظت کرنا ہوگی۔شہد کی مکھیوں کے تحفظ کیلئے پانی کے برتن گھر سے باہر رکھنے ہوں گے جن سے شہد کی مکھیوں کے ساتھ ساتھ دیگر پرندے بھی فیضیاب ہوسکیں ۔ سب سے اہم نقطہ عوام الناس میں شہد کی مکھیوں کے تحفظ کیلئے شعور اجاگر کرنا ہوگا۔ شہد کی مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات میں ماہرین شہد کی مکھیوں کے حوالہ سےعام آدمی میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی منظور وٹو خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی تمام کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو ڈینگی سرویلنس کو تیز کرنے کی ہدایت
-
عوامی جمہوری سیاسی قیادت قومی عوامی مفاد میں مذاکرات کیلئے تیار رہتی ہے ، نیئرحسین بخاری
-
آزادی اظہار کی علمبردار پیپلز پارٹی ہی ہے ، میڈیا کی خدمت کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے: شرجیل میمن
-
ملتان،موبائل شاپ پرڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ڈاکوسمیت 2افرادہلاک
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر کلینک آن ویل پروگرام کا آغاز
-
سندھ کے عوام کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں : شرجیل انعام میمن
-
شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جانے والی فیملی کو 9 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا
-
ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، کو ئی بھی بچہ زیور تعلیم سے محروم نہیں رہےگا،رانا مشہود
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی گلی محلوں میں نکاسی آب کا پائیدار نظام وضع کرنے کی ہدایت
-
کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.