راجہ عثمان اظہر کو بر طانیہ کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس اینڈ انٹر نیشنل بزنس کی ڈگری حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے،راجہ رضوان نصیب

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ راجہ اظہر خان کے فرزند راجہ عثمان اظہر کو بر طانیہ کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس اینڈ انٹر نیشنل بزنس کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں نوجوان ملک و قوم کا اثاثہ ہیں جب کوئی نوجوان کسی شعبہ میں کامیابی حاصل کرے تو وہ اہل علاقہ اور والدین کے لیے قابل فخر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوںنے کہا کہ جب وادی بنا ہ کا کوئی سپوت دنیا میں کسی نہ کسی شعبہ میں اپنا نام کماتا ہے تو دلی خوشی محسوس ہوتی ہے راجہ عثمان اظہر کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ مستقبل میںبھی ان کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور ایسے ہی اپنے ملک ، علاقہ اور والدین کا ناروشن کرتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :