ٹمبر مافیا کی سہولت کاری کے الزام میں جنگلات سرکل نیلم شاردہ رینج سے 3 آفیسران واہلکاران معطل

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) محکمہ جنگلات نے لکڑ کی غیر قانونی کٹائی،ٹمبر مافیا کی سہولت کاری کے الزام میں جنگلات سرکل نیلم شاردہ رینج سے 3 آفیسران واہلکاران کو معطل کرکے ان کے خلاف ڈسپلن رولز کے تحت انکوائری کا حکم دیدیا۔معطل کیے جانے والے آفیسران واہلکاران میں رینج آفیسر شاردہ سید حکم حسین شاہ،بلاک آفیسر سرگن بلاک 2(وقت)خواجہ عبدالعزیز،بیٹ گارڈ لسیاں بیٹ سرگن بلاک 2 مشکورحسین شامل ہیں۔

معطل کیے گئے ملازمین ہزاروں معکب فٹ لکڑ کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق معطل ہونے والے ان ملازمین نے کمپارٹ 2 نورٹ ناڑ بیٹ سرگن 1 سے 1116مکعب فٹ لکڑ از قسم دیودار کی غیر قانونی کٹائی کرائی،ان ہی ملازمین نے کمپارٹ نمبر 22 لسیاں بیٹ سرگن بلاک 2 سے 923 مکعب فٹ اور 501 مکعب فٹ لکڑ از قسم دیودار کی غیر قانونی کٹائی کرائی،معطل ملازمین مجموعی طورپر اڑھائی ہزار مکعب فٹ از قسم دیودار کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طورپر سبز درختان کٹوا کر ان ملازمین نے خزانہ سرکار کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ابتدائی انکوائری رپورٹ میں ان ملازمین پر 25ہزار مکعب فٹ سے زائد لکڑ کی غیر قانونی کٹائی ثابت ہوئی ہے۔ان ملازمین کے خلاف ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز کے تحت مزید کارروائی کے لیے ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے اور کمیٹی سے مقررہ معیاد کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔دوسری طرف محکمہ جنگلات کے اندر موجود ٹمبر مافیا کے سہولت کاروں نے معطل اہلکاران کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہیں اور احتجاج کے نام پر محکمہ کے اعلیٰ حکام کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :