پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر گامزن ہے،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب
اتوار 28 اپریل 2024 15:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان کو انتہائی دشوار میکرو اکنامک ماحول کا سامنا تھا۔ مہنگائی کی شرح 38 فیصد تک پہنچ چکی تھی ، زرِمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے، شرح مبادلہ پر بہت دباؤ تھا اور غیر یقینی اقتصادی صورتحال تھی،تاہم آج مہنگائی تیزی سے کم ہو رہی ہے، زر مبادلہ کے ہمارے ذخائرتقریباً 8 ارب ڈالر تک بڑھ چکے ہیں دوسری جانب ہم بھاری قرضہ واپس بھی کررہے ہیں، یہ ذخائر9 ارب ڈالر کی سطح عبور کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہے۔ غیر یقینی معاشی صورتحال میں بھی کمی ہوئی ہے۔ پاکستان کے دو طرفہ اور کثیر طرفہ شراکتداروں نے اپنا تعاون جاری رکھا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ بھی ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کی راہ پر گامزن ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی حالیہ معاشی بہتری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت میکرو اکنامک چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پختہ عزم سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقبول لیکن ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک نے مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے پالیسی ریٹ بڑھا کر 22 فیصد کیا۔ حکومت نے غیر ضروری اخراجاتِ جاریہ کو محدود کرکے مالی استحکام پر بھی کام کیا ہے جس کے نتیجہ میں یہ مربوط پالیسی اقدامات اب مطلوبہ نتائج دے رہے ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک نے معیشت کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئے تناظر اور جدت پسند حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیا تناظر اور اختراعی سوچ اس لیے بھی زیادہ ضروری ہو چکی ہے کہ ہماری معیشت کو جن عالمی دھچکوں کا سامنا ہے وہ پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، تکنیکی ترقی، سائبر سیکورٹی کے خطرات اور مالی جدت طرازی سے معاشی اور مالی استحکام کے خطرات میں نئی جہتوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔گورنر نے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابھرتے ہوئے چیلنجوں کا فعال جواب دیں کیونکہ ملک کو قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے معاشیات ، فنانس اور اکاؤنٹنگ کی گہری سوجھ بوجھ والے پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائدانہ صلاحیتیں بھی اہم ہیں تاکہ آپ جرات اور حوصلے کے ساتھ پالیسی اور ریگولیٹری فیصلوں کو تشکیل دیں اور ان پر عمل درآمد بھی کرسکیں۔ آخر میں گورنر نے گریجویٹس کو نصیحت کی کہ وہ پاکستان کے معاشی منظر نامے کی تشکیل کے لیے لگن، سخت محنت اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ کام کریں۔قبل ازیں آئی سی ایم اے پاکستان کے صدر شہزاد احمد ملک نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین اور ڈپٹی گورنر سلیم اللہ کا کی نووکیشن میں شرکت کی دعوت قبول کرنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک کی ٹیم کو معیشت کے استحکام کے لیے کی گئی کاوشوں پر مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے گریجویٹس کو ڈگریاں عطا کیں۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد اور اغواء کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیرتسلی بخش قراردیدیا
-
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربارپرحاضری
-
لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
چوہدری شافع حسین پنجاب میں انڈسٹریز کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب
-
قومی اسمبلی میں کل صدر مملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد سابق وزیراعلی منظور وٹو خاندان سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.