دیوان علی چغتائی کی سمعیہ ساجد راجہ کی ہمشیرہ کی وفات پراہلخانہ سے اظہارتعزیت

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیرتعلیم دیوان علی خان چغتائی نے چیئرپرسن مسلم کانفرنس خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ کی ہمشیرہ کی وفات پران کے گھر جاکران کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی درجات بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل عطافرمائے۔دکھ کی اس گھڑی میں ہم سمعیہ ساجد کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔