Live Updates

iلاہور پریس کلب کی صحافیوں کیخلاف مقدمات کی شدید مذمت

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

خ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،سینئر نائب صدر شیراز حسنات ، نائب صدر امجد عثمانی ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر 7 نیوز کے ڈائریکٹر نیوز عامر راؤ پرصحافتی فرائض کی ادائیگی کے خلاف تھانہ روجھان میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

سینئر صحافی عامر راؤ نے روجھان میں کچے کے علاقے میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے پروگرام کیاجس پر پنجاب پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے عامر راؤ کو ڈرانے دھمکانہ شروع کردیااورتھانہ روجھان میں کارروائی کی درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے صحافی کوڈرانے دھمکانے اور اندرج مقدمہ کے لئے درخواست دینے کو آزادی اظہار پر پابندی قراردیتے ہوئے کہاکہ سینئر صحافی نے پروگرام میں ثبوتوں کے ساتھ رپورٹ پیش کی ہے اس پر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی بجائے الٹا عامر رائو کو دھمکانا صریحا زیادتی ہے ۔

انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے معاملے کی تحقیقات کرکے سینئرصحافی عامر رائو کے خلاف کارروائی روکنے اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات