ش*داد محمد بلوچ کی خدمات نا قابل فراموش ہیں، آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن
اتوار 28 اپریل 2024 18:25
(جاری ہے)
داد محمد بلوچ بلوچستان کے تمام ملازمین کا ہردل عزیز شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ مقبول لیڈر بھی ہیں داد محمد بلوچ کا ملازمین کیلے قربانیوں اور جد جہد کا طویل تاریخ ہے انہوں نی2010 میں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں میں اضافے کیلے بلوچستان کے مخدوش صورتحال اور دھمکیون کے باوجود درہ بولان کے پرخطر راستے سے ایپکا کے جیالوں کی قافلے کا قیادت کرتیہوے اسلام آباد کیلے تاریخی لانگ مارچ کیا ایپکا بلوچستان کے جیالوں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیا اور پاکستان بھر کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کروایا۔
داد محمد بلوچ نی2011سے اپ گریڈیشن کی تحریک شروع کی اس تحریک کے دوران شدید آنسو گیس لاٹھی چارج کا سامنا کرتے ہوے گرفتار ہو کر ٹریڈ یونینز کے تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے جانثارون کے ساتھ ڈیڈہ ماہ جیل کی صعبتیں برداشت کی انہوں نے ہاکی چوک پر ایپکا کے جانبازوں کے ہمراہ ایک ہفتہ سے زائد دن رات دھرنا دیا جسکے نقل کرتے ہوے بعد میں ملک میں سیاسی جماعتون نے دھرنا دینیکا سلسلہ شروع کیا اور طویل تحریک اور ساڑے تین سال تک جد و جہد کے بعد 2014میں بلوچستان کے تمام کلاس فور ملازمین سمیت جونیئر کلرک ،سینئر کلرک ،اسسٹنٹ،اور سپرینٹنڈنٹ کے تمام اسامیوں کو اپ گریڈ کروایا۔ ہر سال وفاقی بجٹ پیش کرنے کے دوران پارلیمنٹ کے سامنے ہر احتجاجی مظاہرہ میں آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں کئی گنا فیصد اضافے کے لیے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لایا اور اسلام آباد میں گرفتارہوے،اپنی تنظیمی خدمات کے دوران کئی بار جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن کبھی بھی ملازمین کے حقوق سے پیچھے نہیں ھٹے اور ملازمین کی عزت نفس کو ہمیشہ دیگر معاملات پہ ترجیح دی ،ملازمین کے حقوق کے لیے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالا،دادمحمدبلوچ کے مدبرانہ قیادت اور سیاسی بصیرت سے ایپکا بلوچستان کا منظم تنظیم بن گیا بلوچستان بھرکے ملازمیں داد محمد بلوچ کی قیادت میں ایپکا کے پلیٹ فارم سے اپنے حقوق اورعزت نفس کے تحفظ کیلے جدو جہد کی اور متحد ہوگئے ۔مزید قومی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
-
عمران خان قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں‘ ان کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقعت نہیں، عطا تارڑ
-
مریم نوازاپنے والد نوازشریف کے ہمراہ میو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے پہنچ گئیں
-
کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
-
مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنا بی آئی ایس پی کی ترجیحات میں شامل ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد
-
پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کی ڈاکٹر محمد نظام الدین اورندیم مجتبیٰ کے ساتھ تعلیمی ایمرجنسی پر گفتگو
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنرخیبرپختونخوا سمیت مختلف وفود کی ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.