آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، پولیس افسران کو احکامات جاری کئے

اتوار 28 اپریل 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اتوار کومختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نےٹریفک سٹاف سے ملاقات کی اور ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے اور شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کے ساتھ گھل مل گئے۔ بارش میں ٹریفک افسران کی طرف سے ٹریفک روانی یقینی بنانے پر شاباش دی۔آئی جی اسلام آباد نے ٹریفک افسران کے لئے انعامات کا اعلان کیا۔سنٹرل پولیس آفس میں بھی اہم معاملات پر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ہم دن رات ہفتے کے ساتوں دن جاگیں گے تاکہ شہر میں امن قائم رہے۔