وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

پیر 29 اپریل 2024 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (پیرکو)ریاض میں ایک اور مصروف دن گزاریں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کےآج سے شروع ہونے والے خصوصی اجلاس کی اختتامی پلینری ۔

(جاری ہے)

ریجوینیٹنگ گروتھ۔ میں اظہارِ خیال کریں گے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی آج ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے سعودی وزرا برائے تجارت ، توانائی اور ماحولیات و زراعت ملاقاتیں کریں گے۔\932