خیبرپختونخوامیں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ہزار پولیو ٹیمز اور 33ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

پیر 29 اپریل 2024 14:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) خیبرپختونخوامیں انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا۔پولیو ایمرجنسی سنٹرخیبرپختونخوا حکام کے مطابق صوبہ میں پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جارہی ہے، پہلا مرحلہ میں 29 اپریل سے 3 مئی تک 13 مکمل اضلاع اور 8 جزوی اضلاع میں انسداد پولیو کی مہم چلائی جارہی ہے،دوسرے مرحلے میں 2 مئی سے 6 مئی تک پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے۔

پولیو ایمرجنسی سنٹرخیبرپختونخوا حکام کے مطابق دونوں مہمات کے دوران 44لاکھ 23 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائینگے،مہم کیلئے 21 ہزار پولیو ٹیمز اور 33ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں،2023 میں چار جبکہ امسال کوئی بھی پولیو کیس سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

پولیو کے حوالے سے مخصوص 26 اضلاع کے والدین سے خصوصی درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں،عوام کو ساتھ لیکر چلنا ہے، علما، علاقے کے معززین، سیاسی رہنماوں اور پیڈیاٹریشنز کو انسداد پولیو کا حصہ بنایا گیا ہے،ترقی یافتہ ممالک میں لوگ بچوں کو لیکر خود ویکسین سنٹر جاتے ہیں۔

ہم آپ کے دروازے پر پولیو ٹیم سمیت آرہے ہیں آپ کے بچوں کی صحت کی خاطر۔پولیو ایمرجنسی سنٹرخیبرپختونخوا حکام کے مطابق 29اپریل سے شروع ہونے والے اس پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے میں صوبہ کے 13مکمل اضلاع بشمول پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرم، خیبر، باجوڑ، دیر اپر، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر میں بحیثیت مجموعی 28لاکھ 34ہزار306بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہم کے اس مرحلے کے دوران ضلع نوشہرہ، صوابی، بونیر، مالاکنڈ، چترال اپر، ہری پور، مانسہرہ اور ضلع مہمند میں واقع افغان مہاجر کیمپوں اور پاک افغان سرحد پر واقع مخصوص یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر78ہزار 198بچوں کو کو پولیو سے بچاوٗکے قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ایمرجنسی سنٹرخیبرپختونخوا حکام کے مطابق 2مئی سے6مئی تک انسداد پولیو کے اس مہم کے دوسرے مرحلے میں پانچ اضلاع بشمول ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، مردان، لوئر چترال اور لوئر دیر میں 15لاکھ 11ہزار325بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو ایمرجنسی سنٹرخیبرپختونخوا حکام کے مطابق انسداد پولیو کی اس مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 21 ہزار38ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 18ہزار 926 موبائل ٹیمیں، 1,092فکسڈٹیمیں، 920 ٹرانزٹ اور 100رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔