ڈی پی او جہلم کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کا فوری ریسپانس ، اپنے ہی بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا سنگدل باپ چند گھنٹوں میں گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 29 اپریل 2024 13:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کا فوری ریسپانس ، اپنے ہی بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا سنگدل باپ چند گھنٹوں میں گرفتار، ڈی پی او جہلم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سوہاوہ  کو مقدمہ کے اندراج اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم  جمعہ خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا، ملزم نےگزشتہ روز گھریلو لڑائی جھگڑے  کی وجہ سےاپنے 02 کمسن بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی، پولیس تھانہ ڈومیلی نے بچوں کے چچا کی مدعیت میں اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا، جہلم پولیس حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالیرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے ، ڈی پی او جہلم کی  ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش