سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر بھارتی شہری گرفتار

ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا

پیر 29 اپریل 2024 18:02

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سعودی عرب کے شرقیہ ریجن میں پولیس نے لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں بھارتی شہری کو حراست میں لے لیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے بھارتی شہری کو ابتدائی کارروائی کے بعد مزید تحقیقات کے لیے پبلک پراسیکوشن کے سپرد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سعودی عرب میں قانون کے تحت کسی کو ہراساں کرنے کا جرم کرنے والے کو دو سال سے زیادہ کی قید اور ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانہ یا ان دو میں سے ایک جرمانے کی سزا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ایک شہری کو قرآن پاک کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی جس پر ادارے کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اس کو ریاض سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔