پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمیل ضیا

پیر 29 اپریل 2024 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی پی ایس95کے صدر و ٹاون چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکز ی صدر محترمہ ادی فریال تالپر کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ ادی فریال تالپر نے سندھ کی عوام بالخصوص خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے دن رات جدوجہد کی ، سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنے میں محترمہ ادی فریال تالپر کا کردار اہمیت کا حامل ہے، ادی فریال تالپر پیپلز پارٹی کا انمول سرمایہ ہیں جن کی کاوشوں ، شاندار منصوبہ بندی اور پالیسیوںسے سندھ میں مسائل کم ہوئے اور سندھ کے مختلف شعبوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، حاجی جمیل ضیا نے کہا کہ محترمہ فریال تالپور اپنے بھائی آصف علی زرداری کے شانہ بشانہ چل کر ٹھیک اسی طرح سے ملک وقوم کی خدمت کررہی ہیں جس طرح سے قیام پاکستان کے وقت محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ چل کر ملک و قوم کی خدمت کیا کرتی تھیں، محترمہ ادی فریال تالپور جس طرح خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ان کی جدوجہد خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،انہوں نے پارٹی کو ملکی سطح پر فعال اور منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،اسکے علاوہ سندھ کی سطح پرسیاسی معاملات اور فیصلوں میں ان کا فعال کردار ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ، خودمختار اور بااختیار خواتین ہی معاشرتی ترقی میںمثبت کردار ادا کرسکتی ہیں، پیپلز پارٹی خواتین کو احترام اور عزت دیتی ہے ، محترمہ ادی فریال تالپر پاکستانی خواتین کا آئیڈیل ہیں جنہو ں نے اپنی محنت ، جدوجہد اور جستجو سے یہ ثابت کر دکھایا کہ پاکستانی خواتین کسی سے بھی کم نہیں ہیں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ملک وقوم کی خوشحالی و ترقی کے لیئے جاندار کردار ادا کرسکتی ہیں، سندھ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات محترمہ ادی فریال تالپر کانمایاں کارنامہ ہے جس کے بعد اداروں کی کارکردگی بہت بہتر ہوئی، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں محترمہ ادی فریال تالپر کی دور اندیشی ، مفاہمتی سیاست اور جامع حکمت عملی کا اعتراف کرتی ہیں، سندھ کی ترقی میں محترمہ ادی فریال تالپر کا نمایاں کردار ہے۔