یونین کونسل سطح پرڈپو سسٹم کی بحالی سے عوام کو آٹا اورچینی سستے داموں میسر ہوگی ،رانا فاروق سعید

پیر 29 اپریل 2024 18:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش غذائی و معاشی بحران کا حل ڈپو اور مجسٹریسی نظام کی بحالی میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں آج بھی ڈپو سسٹم رائج ہے، شہید بھٹو دور میں بھی سبسڈی چلتی رہی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی دینے کی بجائے ڈپووں پر سبسڈائزڈ گندم اور چینی فراہم کی جائے، ہر محلے اور یونین کونسل میں ڈپو سسٹم کی بحالی سے عوام کو آٹا اورچینی سستے داموں میسر ہوگی۔