سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
جولائی سے مارچ تک ترسیلات زر 9.3 فیصد سے بڑھ کر 21 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔ اعلامیہ مرکزی بینک
پیر 29 اپریل 2024 21:26
(جاری ہے)
گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی راہ پر گامزن ہے، ایک سال قبل پاکستان کو ایک انتہائی چیلنجنگ میکرو اکنامک ماحول کا سامنا تھا، مہنگائی 38 فیصد تک پہنچ گئی تھی، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے تھے اور زر مبادلہ کی شرح بہت دباؤ میں تھی لیکن آج مہنگائی تیزی سے نیچے آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 8 ارب امریکی ڈالر تک بڑھ گئے ہیں، جلد زرمبادلہ کے ذخائر جلد 9 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کافی حد تک کم ہو گیا ہے، روپیہ مستحکم ہے اور بے یقینی بھی کم ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دوطرفہ اور کثیر الجہتی شراکت دار اپنی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، اسٹاک مارکیٹ بھی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، ہمیں غیر مقبول مگر ضروری اقدامات اٹھانے پڑے، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے شرح سود 22 فیصد تک بڑھا دی، حکومت نے غیر ضروری موجودہ اخراجات کو روک کر مالیاتی استحکام کا کام بھی کیا، موسمیاتی تبدیلی، تکنیکی ترقی، سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور مالیاتی ایجادات اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے خطرات میں نئی جہتیں شامل کر رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.