ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ نے روٹی،نان اور گوشت کی قیمتوں کا تعین کر دیا

پیر 29 اپریل 2024 22:32

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باغ سید عمران عباس نقوی نے روٹی،نان اور گوشت کی قیمتوں کا تعین کر دیا، نئی قیمتوں کے مطابق روٹی 100 گرام 16 روپے، نان سادہ 100 گرام 20 روپے، پکوائی 5 روپے جبکہ چھوٹا گوشت (مٹن) 1400 اور بڑا گوشت (بیف) 800 روپے کا ہو گا۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم بھی جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم ہونے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے باغ انتظامیہ نے روٹی 100 گرام 16 روپے، نان سادہ 100 گرام 20 روپے، پکوائی 5 روپے جبکہ چھوٹا گوشت (مٹن) 1400 اور بڑا گوشت (بیف) 800 روپے تعین کرتے ہوے حکم نامہ جاری کر دیا باغ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جہاں بھی مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر کوئی چیز فروخت ہو رہی ہو فوری اطلاع کی جاے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔\378