وزیراعلیٰ سے ڈنمارک کے سفیر کی ملاقات،ٹائپ ون ذیابیطس مریضوں کو مفت انسولین مہیا کرنے پر تبادلہ خیال
پیر 29 اپریل 2024 23:39
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شکریہ ادا کیا او رڈنمارک کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔پنجاب میں سولر اور ونڈ پاورسے بجلی پیدا کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپنجاب میں لانگ ٹرم انرجی کی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈینش انرجی پلاننگ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے انرجی کے لئے مقامی وسائل پر انحصار ضروری ہے۔ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور کاربن کریڈٹس کے لئے سڑکو ں کے کنارے درخت لگا رہے ہیں۔پنجاب میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کے پہلے آئی ٹی سٹی کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوچکاہے۔مسائل کے حل کے لئے ٹرانسپوٹ کو جدت کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔پاکستان سے خوبصورت کوئی ملک نہیں، ہر علاقہ اپنی دلکشی اور انفرادیت رکھتا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی میں قائد محمد نوازشریف کے خاطرخواہ اقدامات کی وجہ سے دہشت گردی میں کمی آئی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے،مذہبی انتہاء پسندی کا سدباب کریں گے۔ ڈینش سفیر جیکب لینلف نے کہا کہ پاکستان میں ناقابل یقین کاروباری مواقع اور صنعتی ترقی کا پوٹینشل موجود ہے۔ پنجاب کو ایسی ہی متحرک اور سرگرم خاتون وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی۔پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، پاکستانی مثبت سوچ کے مالک ہیں۔ ڈنمارک نے کول اورآئل کو گرین انرجی میں بدلنے پر توجہ دی۔ ڈینش سفیر نے مزید کہاکہ پاکستان میں پوسٹنگ انجوائے کررہاہوں، لوگ ہمیشہ محبت سے پیش آتے ہیں۔پاکستان کے ہر علاقے کی فطری خوبصورتی دلکشی کی حامل ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ذیابیطس تمام بیماریوں کی ماں ہے اور بد قسمتی سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے اور تیزی سے بڑھ رہی ہی- پنجاب حکومت اپنے مختلف منصوبوں کے ذریعے ذیابیطس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے اور اسکے بارے میں آگہی پہنچانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہی- سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، ڈینش حکام او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اگر مجھے پراکسی کہا گیا ہے تو پھر ثابت بھی کرنا ہوگا ورنہ پیچھے ہٹوں گا نہ معافی مانگوں گا
-
ساہیوال، غیرت کے نام پر نوجوان بیٹی قتل
-
سری لنکا سے جبراً لاپتہ افراد بارے معلومات کی فراہمی کا مطالبہ
-
ای سٹیمپنگ نظام کے ذریعے پنجاب سندھ اورخیبرپختونخوا حکومتوں نے 400 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول کیا، چیئرمین پی آئی ٹی بی
-
ناہمواریوں کے باوجود عالمی معیشت بہتری کی طرف گامزن
-
پی آئی اے کی سکردو کے لئے دبئی اوراسلام آباد ، لاہور ، کراچی سے براہ راست پروازیں، شمالی علاقہ جات کو توجہ کا مرکز بنا دیا
-
معیاری انٹرنیٹ، براڈ بینڈ سروسز ہر شہری کا حق ہے، آئی سی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں، وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ
-
وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑکو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
-
وزیرمذہبی امورچوہدری سالک حسین کا مدینہ منورہ میں عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ ، پاکستانی عازمین کرام سے ملاقاتیں
-
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ(Jane Marriott) سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
ٹیریان جیڈ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کیس
-
جنوبی وزیرستان: لڑکیوں کا اسکول دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.