ٰکسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے انتقامی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں ہیں، خالد مسعود سندھو

پیر 29 اپریل 2024 22:05

ز*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کسان رہنماوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

(جاری ہے)

وگرنہ مرکزی مسلم لیگ پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔ اپنے حقوق کے حصول کے لیے احتجاج کرنا ہر فرد کا جمہوری حق ہے۔ حکومتی پالیسی و قوانین کے مطابق کسانوں کو درپیش مسائل فوری حل کیے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم کی خریداری کو یقینی بنائے۔پاسکو حکام کسانوں کو میرٹ پر حکومتی پالیسی کے مطابق باردانہ کی فراہمی یقینی بنائے۔