پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع

پیر 29 اپریل 2024 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پنجاب کے 12 نرسنگ کالجز میں مستقل پرنسپل لگانے کا عمل شروع ہو گیا، نرسنگ کالجز میں پرنسپل کی تعیناتی کیلئے 6مئی تک درخواستیں طلب کی جائیں گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ درخواستیں وصول کرکے انٹرویوز کے ذریعے پرنسپلز نرسنگ کالجز کی سلیکشن کرے گا۔

(جاری ہے)

کالج آف نرسنگ میو ، کالج آف نرسنگ جنرل ہسپتال ،کالج آف نرسنگ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ،ڈی ایچ کیو فیصل آباد، بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی ، نشتر ہسپتال ملتان اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ،اوکاڑہ ، نارووال ، خوشاب ، چکوال اور گجرات کے نرسنگ کالجز کی پرنسپل شپ کیلئے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔