کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی بانی پی ٹی آئی نظریاتی لیڈر ہے وہ ڈیلر نہیں جو کسی سے ڈیل کریں، شعیب شاہیں

ڈیلر تو وہ لوگ ہیں جو اقتدار کی خاطر ڈیل کرکے لندن اور دبئی بھاگ جاتے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو حق حکمرانی دی ہے جو واپس لیکر رہیں گے،پریس کانفرنس

پیر 29 اپریل 2024 22:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شعیب شاہین نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی بانی پی ٹی آئی نظریاتی لیڈر ہے وہ ڈیلر نہیں جو کسی سے ڈیل کریں، ڈیلر تو وہ لوگ ہیں جو اقتدار کی خاطر ڈیل کرکے لندن اور دبئی بھاگ جاتے ہیں، عوام نے تحریک انصاف کو حق حکمرانی دی ہے جو واپس لیکر رہیں گے، اقتدار میں بیٹھے لوگ قابض ہیں عوام کی طاقت سے قابض حکمرانوں کو باہر نکال پھینکیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سومرو ہاؤس جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈٹ چورا کرکے یہ لوگ مسلط ہوئے ہیں یہ جمہوریت کا ڈرامہ رچا کر اپنے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں سب سے زیادہ بیڈ گورننس سندھ میں ہے یہاں سے عوام کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر لے جایا جاتا ہے جس سے عوام کے وسائل عوام پر خرچ نہیں ہوتے، آج ہمارا کسان اور نوجوان پریشان ہے، جب تک ملک میں نظام انصاف نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا اور عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے، جن کی پراپرٹی ملک سے باہر ہو وہ اس ملک کا کیوں سوچیں گی انہوں نے کہا کہ 16 سالوں سے سندھ میں زرداری ٹولا مسلط ہے سندھ کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے نکالے ہیں جلد سندھ کے عوام کو زرداری ٹولے سے نجات دلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے شروع کئے گئے ٹرین مارچ کو عوامی پزیرائی حاصل ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے ہی ملک میں ترقی آسکے گی۔