۰عجیب اتفاق ہے کہ جب آئی ایم ایف معاہدہ ہونے والا ہوتا ہے، اسٹاک ایکسچنج بلندیوں پر ہوتی ہے، فیصل واڈا
جہاں پاکستان کی صورتحال بہتر ہونے لگتی وہاں محاذ آرائی جلاؤ گھیراؤ شروع ہوجاتا ہے ، یا پھر جیسے پنجاب حکومت نے سستی روٹی دی تو اس پر اسٹے آرڈر آجاتا ہے، ہم ان دو کاموں سے نکلیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا،سابق وفاقی وزیر /پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا، پہلے جنرل باجوہ بہت برا آدمی تھا، لیکن بعد میں ایکسٹینشن دے دی گئی، گفتگو
پیر 29 اپریل 2024 23:10
(جاری ہے)
عجیب اتفاق ہے کہ جب آئی ایم ایف معاہدہ ہونے والا ہوتا ہے، اسٹاک ایکسچنج بلندیوں پر ہوتی ہے، یا سرمایہ کار کی ٹیم آئی ہوئی ہو۔ جہاں پاکستان کی صورتحال بہتر ہونے لگتی وہاں محاذ آرائی جلاؤ گھیراؤ شروع ہوجاتا ہے ، یا پھر جیسے پنجاب حکومت نے سستی روٹی دی تو اس پر اسٹے آرڈر آجاتا ہے، ہم ان دو کاموں سے نکلیں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔
حکومت وقت نے نالائقی بے وقوفی کی کہ مولانا فضل الرحمان سے بات کرنی چاہئے، آج بھی کہتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان سے جاکر مذاکرات کریں۔ اس موقع پر پروگرام میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا ہم سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، اگر ہوا بھی توہم معذرت کرلیں گے، ہم نے مل کر ٹائم گزارا، لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ مولانا اس پلڑے میں نہ پڑے، پی ٹی آئی کے ایجنڈے کو طاقت فراہم نہ کریں، مولانا فضل الرحمان کا 9 مئی کا مارچ ہوسکتا ہے کہ شہدائ کے ساتھ اظہار یکجہتی میچ ہوجائے۔پی ٹی آئی نے مذاکرات کو این آراو سمجھ لیا ہے، پی ٹی آئی کے رویے میں دوبارہ تلخی 190ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ جیسے جیسے عدالت کی سماعت ہوتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ سزا کے دن قریب آرہے ہیں، اصل میں پی ٹی آئی این آراو چاہتی ہے، ان کے مذاکرات کا نام این آراو ہے۔ مذاکرات ہونے چاہئیں، غریب کی روٹی معیشت اور پاکستان کی اندرونی سکیورٹی کے ایشوز ہیں، ان پر مذاکرات ہونے چاہئیں، مذاکرات اس پر نہیں کہ 190ملین پاؤنڈ معاف کردو، توشہ خانہ یا پھر سائفر کیس کو جانے دو، ان کو اس سے نکلنا ہوگا۔ملین مارچ ہوں یا بلین مارچ ہونا کچھ بھی نہیں ہے، اگر نقصان ہورہا ہے تو پاکستان کی معیشت، سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ کو پہنچتا ہے، جب آئی ایم ایف کی بات ہوتوان کے دفتر کے سامنے بیٹھ جانا۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.