سعودی عرب کے ولی عہد کی امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

منگل 30 اپریل 2024 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) سعودی عرب ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے دوران امریکی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے ملائیشیا کے وزیر عظم انور ابراہیم کا بھی خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد سے برطانوی اور امریکی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے پہلووں اور مشترکہ تعاون کے شعبوں، ان کو بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

علاقائی صورتحال خاص طور پرغزہ میں جاری فوجی کشیدگی اور اس حوالے سے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات میں سعودی، ملائیشیا تعلقات کے پہلووں کا جائزہ، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اوراس کی ترقی کے لیے امید افزا موقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔