پیپلز پارٹی سکھر کا ورکرز کنونشن یکم مئی کو ہوگا ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے

منگل 30 اپریل 2024 14:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی سکھر کا جنرل ورکرز کنونشن کل ( یكم مئی کو )ہوگا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

پی پی پی ضلع سکھر کے بیان کے مطابق جنرل ورکرز کنونشن یكم مئی کو دن 12 بجے بمقام رائل پیلس سکھر میں ہوگا جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاھ بھی شرکت کریں گے ،دیگر شرکا میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ ، سید ناصر حسین شاہ ، نعمان اسلام شیخ، سید اویس قادر شاہ ، جام اکرام اللہ دهاریجو ، سید فرخ احمد شاہ ، سید کمیل حیدر شاہ ، سید جاوید شاہ ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ، مشتاق احمد سرہیو ، ڈاکٹر ارشد مغل اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔

پارٹی رہنما لیاقت علی خالدی اور چودری اظہر حسنین کے مطابق ورکرز کنوینشن میں سکھر کے علاوہ قریبی شہروں سے قافلے بھی شریک ہوں گے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ پارٹی کے موجودہ و سابقہ عہدیداران ، ذیلی ونگز کے عہدیدار و جیالے ،ٹاؤن چیئرمینز و وائس چیئرمینز، یوسی چیئرمینز و وائس چئیرمینز اور کونسلرز کنونشن میں اپنی شرکت یقینی بنائیں ۔