جہلم ویلی ،ضلع بھر میں اینٹی رائٹ اور چھاپہ مار کارروائی کے حوالے سے 5 روزہ مشقتوں کا آغاز کر دیا گیا

منگل 30 اپریل 2024 14:44

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی ہدایت و سربراہی میں جہلم ویلی پولیس کی ضلع بھر میں اینٹی رائٹ اور چھاپہ مار کارروائی کے حوالے سے 5 روزہ مشقتوں کا آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر جوانوں کوگیس گن کے استعمال اور ایس ایم جی فائر کی مشقیں کروائیں گئیں۔

(جاری ہے)

مجمع خلافِ قانون کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس، شیل اور گرینیڈ استعمال کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی اور ایس پی مر زا زاہد حسین نے ضلعی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ مشقوں کا اچانک دورہ کیا دونوں افیسران نے مشقوں کا ملاحظہ کیا اور جوانوں کو موجودہ حالات میں کسی بھی ایمرجنسی اور مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔

اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوے شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :