مشیر لائیو اسٹاک سید نجمی عالم کا غیر قانونی ماہیگری میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

منگل 30 اپریل 2024 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے لائیو اسٹاک فشریز سید نجمی عالم نے کہاہے کہ غیرقانونی ماہی گیری میں ملوث مافیا، بااثر افراد اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو اگر انھوں نے پابندی کے باوجود جال بچھائے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ یہ انھوں نے محکمہ فشریز سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل علی محمد مستوئی، ڈائریکٹر میرین عاصم کریم اور ڈائریکٹر کوسٹل ڈیولپمنٹ اعجاز احمد میمن نے شرکت کی ۔ اجلاس میں مشیر سید نجمی عالم کو میرین سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید نجمی عالم نے کہا کہ سجاول، ٹھٹہ ، بدین اور زیرو پوائنٹ کوسٹل بیلٹ پر عائد پابندی کے باوجود غیرقانونی جال بچھاکر مچھلی پکڑنے والو کو فوری طور پر گرفتار کرکے انکی کشتیاں اور سامان تحویل میں لے کر فورا جلادیا جائے گا اور اس سے متعلق سندھ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسوں سے مدد لی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی رکھنے والے افراد سے نمٹیں گے۔ مشیر لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے کہا کہ اس اقدام میں کامیاب نہیں جاتے تو ہمارے سمندروں میں مچھلی کی افزائش پر کافی فرق پڑے گا۔ سید نجمی عالم نے کہا کہ سمندر کنارے مینگروز کے بچا کیلئے محکمہ جنگلات سے رابطہ کیا جائے گا بلکہ ان سے درخواست کریں گے مزید مینگروز کے پلانٹ ہمیں متعلقہ مقامات میں لگاکر دیں تاکہ ہمارے سمندر کنارے سرسبز و شاداب رہیں ۔ سید نجمی عالم نے کہا کہ محکمہ فشریز اور کراچی فشریز ہاربر اتھارٹی کو عالمی سطح پر بہترین ادارہ بنائیں گے ۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو کام ہم نے شروع کیا ہے اسے ادھورہ نہیں چھوڑیں گے اور بہت جلد دونوں اداروں میں بہتری لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :