کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنیکا امکان

بدھ 1 مئی 2024 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت موسم گرم اور خشک ہے، موجودہ پارہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنیکا امکان ہے، جبکہ کم سے کم پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے، جبکہ شمال مغرب سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب، کراچی دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے نمبرپر موجود ہے۔ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 161 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔