کراچی میں لیبرڈے پر متعدد اجتماعات ، مزدروں کی اجرت پچاس ہزار کرنے کا مطالبہ

بدھ 1 مئی 2024 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) یکم مئی کراچی میں لیبر ڈے کے حوالے سے منایا گیا کئی اجتماعات منعقد ہوئے ۔ انجمن اتحاد ملت کی چیئرپرسن شہنیلہ خانزادہ نے کورنگی میں مزدروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدروں کا عالمی دن انکی قربانیوں اور انکے حقوق کے تعین اور انہیں معاشرے میں بہتر مقام دینے کادن ہے۔ شکاگو کے مزدور اپنی جاں دے کر ایک تاریخ رقم کرگئے۔

پی پی پی مزدور کارڈ لائی اور انکی کم ازکم تنخواہ 35ہزار کرنے کا اعلان کیا۔جی ادارے اس پر عمل نہیں کر رہے۔ قانون سازی کرکے اداروں کو عمل درآمد پر مجبور کیا جائے۔ پی پی پی نے محنت کشوں کے لئے ہمیشہ پیکیج دیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی پیکیج دیا۔ مزدور ہی ملک کی ترقی کا سب سے بڑا ایندھن ہیں ۔

(جاری ہے)

صدر عبدالحٖیظ انصاری نے کہا کہ مزدور ہی پس رہا ہے اسکی روزی روٹی کا بندوبست بہت مشکل سے ہوتا ہے ۔

ہم قرارداد منظور کرتے ہیں کہ مزدروں کی کم ازکم اجرت 50ہزار کی جائے۔ آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے صدر رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ صحافتی برادری بھی ویج ایوارڈ اور اجرت کے معاملے پر پریشان ہے ۔ انکے لئے بھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے ہیلتھ کارڈ، مزدور کارڈ اور صحافیوںکے لئے ایمنسٹی اسکیم جاری ہونی چاہئے۔ مزدوروں کی اجرت مقرر کی گئی لیکن عمل نہیں ہوا وزیر لیبر سعید غنی کی کوششوں کے تسلسل کو چلائیں ۔

اجرت بڑھائی جائے۔ تین مرتبہ رکن سندھ اسمبلی رہنے والے اور مہاجر قومی موومنٹ کے سابق وائس چیئرمین اقبال قریشی نے کہا ہے کہ صنعتوں اور کاروباری حضرات کو حکومت ریلیف دے ۔ معاشی بحران سے نکالے تاکہ مزدوروں کی تنکواہیں اور ملازمتیں مستقل ہوں اور سرمایہ دار نقصان کو جواز بنا کر انکی حق تلفی نہ کرسکے۔ مہنگائی کا جن روکا جائے۔ اسکے بغیر اصلاحات ممکن نہیں ۔

پی پی پی رہنما و مزدرو رہنما زبیر قریشی نے کہا کہ ہم مزدور کارڈ لائے صحت کارڈ لائے چیئرمین نے منشور میں مزدرون کے لئے پیکیج دیا اور سندھ کی سطح پر اس پر عمل بھی ہوا ہے ہمیں پیپلز پارٹی کی قیادت ہی سے مزدوروں کے لئے امیدیں ہیں۔ صوبائی وزراء نے بھی مزدروں کے لئے بہتر کاوشوں کا اعلان کیا۔ علی حسن زرداری ، سعید غنی ، وزیر اعلی سندھ ، میئر کراچی نے بھی مزدوروں کے اجتماعات سے خطاب کیا جبکہ پیپلز سیکریٹریٹ میں حبیب جنیدی، اسلم سموں نے مزدرور کنونشن سے خطاب کیا۔