مزدور ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،خدیجہ نورین

مزدور حلال روزی کمانے والے ہیں اور حلال روزی کمانے والا اللہ تعالیٰ کادوست قرار دیا ہے،خطاب

بدھ 1 مئی 2024 18:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) چیئرپرسن کے زیڈ کے فاؤنڈیشن ممتاز ماہر تعلیم وسماجی شخصیت خدیجہ نورین نے کہا ہے کہ مزدور ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جن کے حقوق کاخیال رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،مزدور حلال روزی کمانے والے ہیں اور حلال روزی کمانے والا اللہ تعالیٰ کادوست قرار دیا ہے،حکومت مزدوروں کی فلاح وبہبود اور ان کو جائز مقام دینے اور کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے ان خیالات کااظہار نے عالمی یوم مزدور یکم مئی کے موقع پرمظفرآباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مختلف مزدور کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی،وکلاء،تاجران نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں نے ہی اس ملک کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کیا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مشکل سے مشکل مرحوں کوسر کیا اس وقت ملک میں جتنی بھی ترقی ہوئی اس میں سب سے بڑا حصہ مزدوروں کاہے۔

(جاری ہے)

اس لیے ان کی اہمیت کو کسی صورت پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا۔ مزدوری کرکے حلال روزی کمانے والے معاشرے کے سب سے بہترین لوگ ہیں اور ہمارے معاشرے کا مثبت چہرے ہیں یہ ان لوگوں کے مقابلے میں سب سے اہم ہیں جو بھیک مانگ کر یا اپنے آپ کوغریب اور محتاج ظاہر کر کے ہاتھ پھیلاتے ہیں مگر مزدور ہاتھ نہیں پھیلاتا ہے۔اس لیے ریاست میں ان کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور حکومت کو بھی ان کا بھرپور خیال رکھناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :