گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
جاری صورتحال ، امن و امان کے قیام میں سیکورٹی اداروں کے کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
بدھ 1 مئی 2024 22:32
(جاری ہے)
بعد ازاں گورنرسندھ کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے آئی ٹی مارکی کا دورہ کیا۔طالب علموں نے بھرپور تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔
آئی ٹی کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ طالب علموں سے کہتا ہوں مایوس نہیں ہونا،ملک کے حالات جلد بہتر ہوں گے،ہمارے پاس بہادر سپہ سالار موجود ہے،جو سرحدی دہشت گردی کے ساتھ معاشی دہشت گردی کا مقابلہ بھی کرہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اینیشیٹو کے تحت روزگار اسکیم شروع کی ہے،اسکیم کے تحت کاروبار شروع کرنے والے کو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپیہ دیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی اقدامات کا سنتا آیا ہوں آج یہاں دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے،گورنر سندھ نے آئی ٹی مارکی کی صورت میں ایک چھوٹا شہر آباد کردیا ہے اوریہ کام گورنر سندھ ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی مارکی دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،یہ ایسے کام ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،افسوس پاکستان آئی ٹی کی فیلڈ میں بہت پیچھے رہ گیا،ہمیں بہت پہلے یہ کام شروع کر دینا چاہیے تھا،یہی ایسا شعبہ ہے جو ملک کی معیشت چلا سکتا ہے، آئی ٹی کی بدولت پاکستان تیزی سے ترقی کرسکتا ہے۔طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ طالب علموں سے کہتا ہوں وہ دل لگا کر سیکھیں،انشاء اللہ وہ بہت جلد آگے بڑھیں گے اورمیری دعا ہے اللہ پاک سب کو کامیاب کرے اور گورنر سندھ کو اس کام کا اجر دے۔وفاقی وزیر داخلہ نے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی اور آئی ٹی کورسز کے حوالہ سے ان سے گفتگو بھی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے راشن بیگز کا معائنہ بھی کرتے ہوئے راشن بیگز کی پیکنگ، اشیائے خورد و نوش کے معیار کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر سندھ کے فلاحی کام قابل تحسین ہیں۔مزید قومی خبریں
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.