بیوٹمز تکتو پروگریسیو پینل کے صدر کے امیدوار سہیل انور ،اکرم بلوچ کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

بدھ 1 مئی 2024 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، مرکزی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھومرو، فپواسا بلوچستان چیپٹر کے صدر فرید خان اچکزئی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں بیوٹمز تکتو پروگریسیو پینل کے صدر کے امیدوار سہیل انور او ان کے ساتھ بائیو ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اکرم بلوچ کی من گھڑت اور جھوٹے کیس میں گرفتاری کو شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ بیوٹمز یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سازش حربوں کو استعمال کرتے ہوئے بیوٹمز میں ایسوسی ایشن اور انکے الیکشن کو سبوتاڑ کرنے کیلئے اور ان اساتذہ کرام کو صرف اور صرف احتسابی بیانیے کے پاداش میں سزا دی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے بیوٹمز انتظامیہ کی کرپشن اور بے ضابطگیوں اور کالے کرتوتوں کو بے نقاب کرتے ارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فپواسا نے بیوٹمز انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہ فوری طور پر گرفتار اساتذہ کرام کو رہا کرکے جھوٹے اور من گھڑت کیس واپس لیا جائے بصورت دیگر فپواسا اس کے خلاف سخت ردعمل دیگی۔