Live Updates

وزیر اعلیٰ سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کی لگن قابل تحسین ہے‘گورنر حاجی غلام علی دیگر اکائیوں سے ملکر کام پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے‘ مریم نواز شریف

بدھ 1 مئی 2024 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں دونوں صوبوں کے مابین تعاون میں مزید اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کی خدمت کی لگن قابل تحسین ہی- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انشاء اللہ پنجاب دیگر صوبوں کے لیے بڑے بھائی کا کردار کرتا رہے گا -انہوں نے کہا کہ دیگر اکائیوں سے ملکر کام پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالیں گے - سینٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات