ای او بی آئی اسٹاف اور پنشنرز کیلئے عبوری امداد کا اعلان کیا جائی:پنشنرز فورم
بدھ 1 مئی 2024 22:59
(جاری ہے)
ای او بی آئی پنشنرز فورم کے کنوینر الطاف خان، سیکریٹری اشرف انصاری، خازن ملک رمضان نے وفاقی وزیرہیومن ریسورسز چوہدری سالک حسین اور ای او بی آئی کے چیئرمین خاقان مرتضیٰ کی توجہ دلائی ہے کہ روز بروز بڑھتی گرانی میں موجودہ ای او بی آئی پنشن 10ہزار روپے ماہانہ میں گزر بسر نا ممکن ہے اس لئے اس میں کم از کم فیصد 200 اضافہ کیا جائے کیوں کہ ملک میں گرانی،ادویہ کی یومیہ بنیاد واضافی قیمتوں اور مہنگے علاج معالجے نے ضعیف العمر سفید پوش پنشنرز اور عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔
ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ پنشنرز کا ایک جائز مطالبہ ای او بی آئی کے تمام ریجنل، زونل اور فیلڈ دفاتر میں دفاتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی ہے کیونکہ ضعیف العمر اور ناخواندہ افراد کو ان کے کیسز میں بار بار اعتراضات کرکے چکر کٹوائے جاتے ہیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے نے تجویز کیا کہ تمام دفاتر میں پنشن کیس لیکر آنے والے عمر رسیدہ افراد یا پنشنرز کے انتقال کی صورت میں ان کی بیواوں کی رہنمائی کا میکنزم تیار کیا جائے اور ہر دفتر میں ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے۔نیز بورڈ آف ٹرسٹیز جس کی مدت ختم ہو چکی ہے اس کی تشکیل نو کی جائے اور ای او بی آئی قوانین کے تحت تمام صحافتی اداروں ،اسکولوں ،نجی اداروں ، پٹرول پمپوں اور رفاہی اداروں نیز ریسٹورنٹس اور کلینکس و اسپتالوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نہ صرف خود ای او بی آئی سے رجسٹر ہوں بلکہ باقاعدگی سے کنٹری بیوشن بھی جمع کرائیں۔ ای او بی آئی پنشنرز فورم نے یاد دلایا کہ برسوں سے معطل فیڈرل گورنمنٹ کی میچنگ گرانٹ بھی بحال کرائی جائے اور ادارہ میں افرادی قوت کی شدید قلت کے پیش نظر فوری طور پر نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں اور مسائل کی نشاندہی کرنے والی ای او بی آئی پنشنرزکی نمائندہ تنظیموں کو مشاورت میں شریک کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے گھر پر حملہ ، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل
-
جس دن عمران خان سے ملاقات ہوگئی تمام اختلافات ختم ہو جائینگے ، شیر افضل مروت
-
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کادریائے سندھ کے مقام پر ماہی گیروں کے نیٹ میں ڈولفن مچھلی پھنسنے کے واقعہ کا نوٹس
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورکی اسسٹنٹ کمشنربننے والی علیزہ فہیم اور ان کے سب انسپکٹروالد سے ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس
-
وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی ایجوکیشن ورلڈ فورم کی تعلیمی کانفرنس میں شرکت
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.