نیتن یاہو کا جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار

کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو،اسرائیلی وزیراعظم

جمعرات 2 مئی 2024 11:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کسی بھی صورت غزہ میں جنگ بندی تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا معاہدہ تسلیم نہیں جس میں جنگ کا خاتمہ شامل ہو۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس نے جنگ ختم کرنے پر اصرار کیا تو معاہدہ نہیں ہوگا اور رفح پر چڑھائی کردیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ نے خبردار کیا کہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح میں اسرائیلی آپریشن غزہ کی بربادی میں ناقابل برداشت اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے جس سے مزید 33 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔اسرائیلی انتہاپسندوں نے غزہ آنے والے امدادی قافلے پر حملہ کرکے ہزاروں ٹن امداد ضائع کردی۔