کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں کا فلسطینی حامیوں پر حملہ

غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلبا اسرائیلی حامیوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے

جمعرات 2 مئی 2024 11:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں فلسطین کے حامیوں پر اسرائیل کے حامیوں نے حملہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلبا اسرائیلی حامیوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہوگئے، دو گھنٹے کی حملہ آور کارروائی میں پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

(جاری ہے)

کولمبیا یونیورسٹی میں پولیس نے احتجاجی کیمپ خالی کرالیے، کولمبیا یونیورسٹی، سٹی کالج آف نیویارک، فلوریڈا یونیورسٹی اور نیواورلینز کی یونیورسٹی سے 300 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 18 اپریل سے جاری احتجاج میں اب تک 13 سو سے زائد مظاہرین حراست میں لیے گئے ہیں۔ادھر آسٹریلیا کی کرٹن یونیورسٹی میں بھی مسلم، عیسائی اور یہودی تنظیموں نے مشترکہ احتجاجی کیمپ لگادیئے ۔ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے دنیا بھر میں احتجاج سے ثابت ہوگیا ہے کہ غزہ دنیا کا اولین مسئلہ ہے۔