غیر سرکاری تنظیم ٹی سی ایف کی جانب سے ہائی سکول بنی کمار بانڈی کو انٹرکالج کا درجہ دیدیا گیا

جمعرات 2 مئی 2024 14:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) غیر سرکاری تنظیم ٹی سی ایف کی جانب سے ہائی سکول بنی کمار بانڈی کو انٹرکالج کا درجہ دے دیا گیا، 18سال کی شاندار کارکردگی، بہترین تعلیمی ماحول،بورڈ ز میں نمایاں پوزیشنز، امتیازی نمبرات کا حصول، پرنسپل ادارہ چمن کوٹلی کی شاندار کارکردگی،طلبہ کی غیر معمولی تخلیقی وتکنیکی صلاحیتوں کے اعتراف میں یونین کونسل ٹھیریاں چنالبنگ میں قائم ٹی سی ایف ہائی سکول بنی کمار بانڈی سکول کو اپ گریڈ کردیا گیا، دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کی جانب سے علاقہ میں صحت مرکز،مزید ووکیشنل سنٹرز اور فلاحی پراجیکٹس کے قیام کا اعلان،یونین کونسل بھر کے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی، پرنسپل ادارہ مسرت نقوی کی علاقہ کیلئے تعلیمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق چمنکوٹلی عظیم خان اور کماربانڈی شرقی کے سنگم پر واقع ٹی سی ایف سکول کیمپس میں لوکل کمیونٹی اور پرنسپل کیمپس چمنکوٹلی عظیم خان میڈم مسرت نقوی کی زیر صدارت ''شکریہ ٹی سی ایف '' تقریب کا انعقاد کیا گیا. جبکہ مہمانان خصوصی جنرل سیکرٹری یوتھ پارلیمنٹ و سپیکر اسمبلی کے آفیسر تعلقات عامہ چوہدری مراد علی, ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان, چیئرمین اسکالرز فاؤنڈیشن ماہرتعلیم سید افتخار کاظمی, راجہ نور حسین خان, نثار حسین سبحانی پرنسپل الہادی سکول سسٹم،لیگل آفیسر محکمہ مالیات سید مسعود نقوی تھی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان، چوہدری مراد نے ٹی ایس ایف کی تعلیمی وفلاحی خدمات اور ہائی سکول کو انٹر کالج کا درجہ دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی سی ایف ہمارے علاقوں کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے، اس تنظیم نے مشکل کی گھڑی میں ہمیں سہارا دیا ہمارے بچوں کو جدید پیمانے پر زیور تعلیم سے آراستہ کیا ٹی سی ایف سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ آ ج مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں، ممبر ضلع کونسل عظمت اعوان نے ٹی سی ایف انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، سپیکراسمبلی کے پی آر او چوہدری مراد علی نے ٹی سی ایف کی شاندار کارکردگی اوردیہی علاقوں میں بہترین تعلیم کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہاکہ تنظیم کی جانب سے دی گئی معیار ی سہولیات پاکستان اور آزادکشمیر کے بڑے تعلیمی اداروں سے کہیں زیادہ ہیں آزادکشمیر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی کے تعاون سے ادارہ کیلئے فنی تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اداروں میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندی کی تعلیم کے لئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیتی کورسز کروانے کی تحریک کی جائے گی، چیئرمین اسکالز فاؤنڈیشن سید افتخار گیلانی نے کہا کہ اسکالرز فاؤنڈیشن نے کہا کہ ٹی سی ایف سکول اور پرنسپل ادارہ وسٹاف کی کارکردگی اورقابلیت ہمارے لیے متاثر کن ہے، ہم کیپسٹی بلڈنگ اورتعلیمی پالیسیوں پر عمل در آمد کیلئے تنظیم اوراس ادارہ کے ساتھ بھرپور معاونت کریں گے۔

موجودہ دور میں بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم وتربیت وقت کی اہم ضرورت ہے نئی نسل اورخاص طور پر غریب اورنادار طلبہ کی تعلیم میں دی سیٹزن فاؤنڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے،پرنسپل الہادی سکول سسٹم گلگت بلتستان کے اسکالر نثار حسین سبحانی نے کہا کہ ہر معاشرے اور ہر قوم میں تعلیم وتربیت کا ذکر ایک ساتھ آیاہے،تربیت درحقیقت انسان سازی کا فن ہے اس فن کی بدولت انسان اخلاق وعادات، اعمال وکردار اور اس کی سوچ وفکر اس کے مجموعی رویے اسے دنیا کی دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتے ہیں انسان کی اصل شناخت اس کے کرداری اوراخلاقی وجود سے ہی ہوتی ہے،ٹی سی ایف سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ اور پرنسپلز کی تربیت بھی کی جاتی ہے جو کہ قابل تعریف ہے،سکول اور اساتذہ کاکردار ہمارے تعلیمی نظام کے مرہون منت ہے۔

،تقریب میں پرنسپل مسرت نقوی نے ٹی سی ایف کی اٹھارہ سالہ کارکردگی کو مفصل بریفنگ دیکر اجاگر کیا گیا جسے تقریب میں موجود بڑی تعداد میں ماہرین تعلیم, سیاسی و سماجی زعماء اور عوام علاقہ نے بھرپور انداز میں سراہا, اور دی سیٹیزن فاؤنڈیشن کی مرکزی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا, اس موقع پر پرنسپل ادارہ مسرت نقوی نے کہا کہ نظام تعلیم میں سکول ایجوکیشن بنیاد ہے، دی سیٹزن فاؤنڈیشن پاکستان اورآزادکشمیر کے دیہی علاقوں میں سکول قائم کرتا ہے،اورمستحق طلبہ کو بلاتخصیص تعلیم فراہم کرتا ہے،سرکاری سکولوں میں مطلوبہ تعلیم وتربیت پر توجہ نہیں دی جاتی تاہم معیاری تعلیم کا نظام دیہات اورپسماندہ علاقوں تک پھیلانے میں ٹی سی ایف کا کردار لائق تحسین ہے، ٹی سی ایف نے دیہی علاقوں میں تعلیمی مراکز قائم کرکے معیار تعلیم کو بلند کیا ہے اور پسماندہ علاقے کے بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرکے شہری علاقوں کے برابر لایا ہے، بچوں کی تعلیم وتربیت اورکردار سازی کیلئے اولین درسگاہ ہمیشہ تعلیمی ادارے ہی ہوتے ہیں الحمدللہ ٹی سی ایف نے پاکستان وآزادکشمیر میں بالعموم اورضلع مظفرآباد میں بالخصوص غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو اُن کی دہلیز پر علم کی روشنی سے منور کیا ہے، پرنسپل مسرت نقوی نے کہا کہ ہم بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی اورتربیت پر فوکس کرتے ہیں، دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظررکھتے ہوئے جدید نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے، بچوں کو آگے بڑھنے کیلئے ہنر بھی سکھائے جاتے ہیں بالخصوص خواتین کیلئے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ قائم کیے گئے ہیں، تقریب کی نظامت کے فرائض سید مجاہد فاطمی نے انجام دیئی, تنظیم کی کارکردگی کی بریفنگ کیبعد فورم کو اوپن کیا گیا جس پر کمیونٹی نے فاونڈیشن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تعلیمی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا،اس موقع پر ووکیشنل سنٹرز کا بھی دورہ کیا گیا,جہاں سے 400 سے زائد خواتین تربیت حاصل کرکے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور باعزت روزگار حاصل کررہی ہیں.اور تربیت یافتہ خواتین باقاعدہ آرڈرز پر دستکاری, شال بافی, گبہ سازی کا شاندار نوعیت کا کام کرتی ہیں ٹی سی ایف نہ صرف سکولز بلکہ ووکیشنل سنٹرز, تعلیم بالغاں, جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے میں بھی پیش پیش ہی. پرنسپل مسرت نقوی نے بتایا کہ مقامی بچیوں کوپاکستان کی یونیورسٹی لیول تک اسکالر شپ دی جاتی ہیں.اس موقع پر سکول کیلئے اراضی فراہم کرنے پر راجہ مظہر خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا،تقریب میں سیاسی و سماجی کارکنان سید عابد حسین ہمدانی،راجہ الیاس خان،سید یامین کاظمی، سجاد کاظمی،راجہ مظہر شریف، عاطف کاظمی، ایڈووکیٹ سید کاشف کاظمی،سید مجاہد حسین فاطمی، ایڈووکیٹ سید اعصام الحسن کاظمی،فاضل علی پوڑ ممبر لوکل کونسل،شبیر کاظمی،راجہ اجمل خان، ٹھیکدار راجہ تنویر خان،،ریاض اعوان، حفیظ ساغر،چوہدری شبیر احمد، غلام حیدر قریشی،عدنان اعوان بڑی تعداد میں عوام علاقہ, خواتین نے شرکت کی۔