سرگودھا،قتل کے مجرم کو سزائے موت،10سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 2 مئی 2024 17:43

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) سیشن کورٹ عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل کو سزائے موت،10سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ اس مقدمہ میں مطلوب دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا قصبہ بھیرہ کے علاقہ من ویس ڈیرہ سے اپنے گھر چک صاحب خان جانے والے عرفان کو چار سال قبل یکم جون 2020کے روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ قتل درج کر کے تھانہ بھیرہ پولیس نے چالان عدالت میں پیش کر دیا جس کا ایڈیشنل سیشن جج نے فیصلہ سناتے ہوئے قاتل ثقلین کو سزائے موت،10 سال قید سخت اور 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا جبکہ اس مقدمہ کے دیگر ملزمان تاحال مفرور ہیں۔