صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
زراعت، لائیو سٹاک، سولر انرجی، زرعی آلات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت، تجارتی وفود کے باہمی تبادلوں پر اتفاق
جمعرات 2 مئی 2024 20:02
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب میں سولر پینلزبنانے کے کارخانے لگیں۔
ایران میں سولر پینلز بن رہے ہیں اس لئے سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ میں تعاون بڑھایا جاسکتا ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے سازگار ماحول بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ دورہ ایران کے دوران جدید انفراسٹرکچر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ موجود ہے، ایرانی صدر کیدورے کے دوران باہمی تعاون کے 3معاہدے اور 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ایرانی صدر کے دورے سے تعلقات کے نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ متحرک اور کام کرنے کا جذبہ رکھتی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پنجاب حکومت کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ملاقات میں سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جلال حسن،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری اعجاز احمد اور بزنس کمیونٹی کے نمائندے اسدوڑائچ، نعمان شیخ، فیصل وڑائچ، ظہیر عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو جن مشکلات سے گزرنا پڑا حکومت کو اس کا مکمل احساس ہے ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک
-
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے
-
مسلم لیگ (ن) نے 2017میں سولر منصوبے کا آغاز کیا تھا,ملک میں ایک لاکھ تیرہ ہزار کنکشنز نیٹ میٹرنگ پر موجود ہیں نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ افزا ئی کی پالیسی جاری رہے گی،سردار اویس لغاری
-
مردان،طالبعلم نی10سیکنڈ میں ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتا لگانے والا سافٹ ویئر تیارکرلیا
-
وزیراعلیٰ عار محسوس نہ کریں تو ایک بار پھر گورنر ہائوس آنے کی دعوت دیتا ہوں ، کنڈی
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
-
ظ*حکومت نے برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 75 روپے تک کی مزید کمی کردی
-
وفاق کے پی حکومت کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہی: بیرسٹر سیف
-
بشکیک میں حالات معمول پر آ چکے ہیں، ایک سیاسی جماعت کرغزستان واقعہ کو غلط رنگ دے رہی ہے، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں، عطااللہ تارڑ
-
ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ
-
موجودہ حکمران اپنی جعلی مقبولیت کو عروج نہیں دے سکتے ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
گورنرسندھ کی دارلسکون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مدر ڈے تقریب میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.