پولیس نے بھاری تعداد میں گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 2 مئی 2024 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) ویسٹ، چوکی انچارج ہمدرد(منگھوپیر)نے بھاری تعداد میں گٹکے کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق ملزم غیر ملکی آداب گٹکا مٹسوبشی لانسر کار میں چھپا کر سپلائی/اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ پوائنٹ لگا کر کاروائی کرتے ہوئے ملزم سیف اللہ ولد امیر جان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی مٹسوبشی لانسر کار میں لوڈ/چھپائے گئے 106 بڑے پیکٹس آداب گٹکا برآمد کرلیا گیا۔گٹکے کی سپلائی میں استعمال ہونے والی مٹسوبشی لانسر کار نمبری L-4018 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے، مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :