ایران نے اسرائیل کی مدد کرنے پر کئی امریکی، برطانوی شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی لگا دی
پابندیاں امریکا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے انسداد کے ایرانی قانون کے مطابق ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
جمعہ 3 مئی 2024 13:45
(جاری ہے)
ایران نے جن امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کی ہیں ان میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف قانونی افسرجیسن گرین بلیٹ، امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے سینیئر فیلو مائیکل روبن، یونائیٹڈ اگینسٹ نیوکلیئر ایران (UANI) کے پالیسی ڈائریکٹرجیسن بروڈسکی ، FDD کے بانی اور صدرکلیفورڈ ڈی مے،امریکی فوج کے ایک جنرل اور امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے 13ویں کمانڈر، یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور RTX کارپوریشن کے سی ای او گریگوری جے ہیز بھی شامل ہیں۔
ایران نے برطانیہ کی قبرص میں رائل ائیر فورس، ریڈ سی رائل نیوی، ایلبٹ سسٹم کمپنی، پارکر میگٹ کمپنی اور یو کے رافیل کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ایران کی جانب سے برطانیہ میں جن افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع گرانٹ شیپس بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ برطانوی آرمی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈرجیمز ہاکن ہول، ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف شیرون نیسمتھ، اسسٹنٹ چیف آف دی جنرل اسٹاف پال ریمنڈ گریفتھس، برطانوی فوج کے دفاعی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹرایڈرین برڈ ، بحیرہ احمر میں یو کے رائل نیوی کے کمانڈررچرڈ کیمپ و دیگر شامل ہیں۔ایران نے یہ پابندیاں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے ایک ہفتے کے اندر لگائی ہیں۔واضح رہے کہ حماس کے حملے کے بعد گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تقریبا 34،600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
وزارت خارجہ نے کرغزستان میں فسادات کے پیش نظراپنا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا
-
مسالوں کے بعد مزید بھارتی خوردنی اشیا پربھی پابندی عائد
-
جوابی کارروائی، ماسکو نے بھی برطانوی ملٹری اتاشی کو ملک بدرکردیا
-
استنبول اورکابل کے درمیان ٹرکش ائیر لائنزکی پروازیں بحال کرنے کا اعلان
-
آرامکوکے تین امریکی کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
-
سعودی ولی عہد اور امارات کے صدر کی الشرقیہ ریجن میں ملاقات
-
مقامی اور غیرملکی طلبہ میں لڑائی ہوئی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور
-
ایران میں شیطان نیٹ ورک پرچھاپا، 250 افراد گرفتار
-
اسرائیل کو رفح پر حملہ کیے بغیر حماس کے ارکان کا تعاقب کرنے کا حق ہے، امریکہ
-
پنجاب حکومت ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بجائے کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو،اسد قیصر
-
دنیا کے 13 ممالک کے وزرائے خارجہ کا رفح پر زمینی حملہ روکنے کے لئے اسرائیل کو خط
-
بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.