للہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والے 02ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 3 مئی 2024 13:36

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2024ء) للہ پولیس کی اہم کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے اور فرار میں مدد دینے والے 02ملزمان گرفتار، للہ پولیس نےملزمان فضل الرحمان اور محمد سرورکو گرفتار کر لیا، ملزم فضل الرحمان قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم احمد نواز کا سہولت کار تھا جس نے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد دی، جبکہ ملزم محمدسرور نےزکیرصفدرنامی اشتہاری ملزم کو پناہ دی اور فرار ہونے میں مدد کی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، حکومت پنجاب کے ویژن کی روشنی میں اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جا رہی ہے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ