جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں ایڈیشنل سیشن سوہاوہ نےتھانہ ڈومیلی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ میں مجرم کو عمر قید اور 04 لاکھ روپے کی سزا سنا دی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 3 مئی 2024 13:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2024ء) جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ چوہدری عامر ضیاء نےتھانہ ڈومیلی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم طارق فرحان نے گزشتہ سال 9 سالہ بچے کو ورغلاتے ہوئے حویلی میں لے جا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق فرحان کو عمر قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کو سال2023 میں اغواء اور کمسن کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،  جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے  ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں مقدمات کی موثر تفتیش اور موثر پیروی سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی پی او جہلم  کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان