گوادر اور مکران کو ہم اہم تجارتی مرکز بنانے کے خواں ہیں، جام کمال عالیانی

جمعہ 3 مئی 2024 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی سے اسلام آباد میں گوادر چیمبر آف کامرس کے چیئرمین سابق نگران وزیر میر نویدجان کلمتی کی سربراہی میں وفد کی ملاقات صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار سید مہیم جان بھی وفد میں شریک تھیملاقات میں میر نوید جان کلمتی نے گوادر اور خصوصا مکران کے تاجروں کو درپیش مسائل اور پاک ایران بارڈر ٹریڈ کے حوالے سے وفاقی وزیر تجارت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مکران کے سرحدی علاقے سے ایران کے ساتھ تجارت کے وسیع مواقع ہیں گوادر پنجگور اور کیچ میں مختلف مقامات پر پاک ایران تجارتی بارڈرمارکیٹس اور بازار کھولنے کے ساتھ ساتھ ایکسپورٹ اور امپورٹ کو اربوں ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی نے کہا وفاقی حکومت بلوچستان کے تاجروں کی آسانی کیلئے پاک ایران اور افغان ٹریڈ میں توسیع کرنے کا پروگرام اورپلان رکھتی ہے خصوصا مکران کے سرحد سے ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کو قانون کے نیٹ ورک میں لاکر ان کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے وفاقی وزیر تجارت کا مزید کہنا تھا گوادر سے ہمارا قلبی رشتہ ہے گوادر کو اپنا حلقہ سمجھتاہوں اور گوادر اور مکران کو ہم اہم تجارتی مرکز بنانے کے خواں ہیں ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان۔

(جاری ہے)

نے دونوں برادر ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوہے اگلے پانچ سالوں میں دونوں برادر ممالک تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر تک لیجانے پر متفق ہوئے ہیں جو موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جام۔ کمال نے کہا کہ بلوچستان کے جنوبی سرحدی علاقوں گوادر اور مکران کی عوام اور تاجر برادری کو سرحدی تجارت سے متعلق سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کا بنیادی وڑن ہے اور ہم نے ماضی میں اپنے دور حکومت میں گوادر کی ترقی اور خوشحالی پر کام کیا بلوچستان کی موجودہ حکومت میرے دور میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے فنڈ کا جلد اجراایچ کریگی عوامی نوعیت کے منصوبوں جن میں ضلع گوادر کے چھ بوائز گرلز کالجز کی بلڈنگس، ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر آر ایچ سی اسپتال پسنی ٹراماسینٹر گوادر، مکران کوسٹل ہائی وے پر مختلف ایریاز میں ریسٹ ایریاز کی تعمیر گوادر جیونی پسنی اورماڑہ میں بیچ پارک ریزورٹس گوادر میں اسپورٹس کمپلیکس سربندن کور پر ڈیم کی تعمیر مکران کوسٹل ہائی وے سے پسال سائجی سنٹسر روڈ،گوادر اور ہسنی کینریئبلیٹیشن سینٹر گوادر اور پسنی کے وومین مارکیٹس اور ہاسٹلز، ہسنی کرکٹ اسٹیڈیم، پسنی آرٹ اکیڈمی شنزانی ڈیم شئے زنک ڈیم کے سمیت میرے دور کے زیرالتوا تمام منصوبوں کو مکمل کیاجائیگا جن کے فنڈز میرے دور حکومت کے بعد روکے گئے تھے اس حوالے سے موجودہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے بات کی ہے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان عالیانی نے سابق نگران وزیر میر نویدجان کلمتی کو منصوبوں کی تکمیل کا ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلی بلوچستان سے اس حوالے سے ملاقات کریں تاکہ جلد فنڈ ریلیز ہوں اور عوام ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں۔