ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ دینہ کے علاقہ میں ہونے والے قتل کے مقدمہ میں مجرم کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی بڑی سزا سنائی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 6 مئی 2024 13:40

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2024ء) جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان نے تھانہ دینہ کے علاقہ میں ہونے والے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم محمد نجیب نے سال 2023 میں شہری محمد قدیر کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کےٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کی بدولت معزز عدالت نے مجرم کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی بڑی سزا سنائی،  قتل جیسےسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو کڑی سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش،تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔