اسرائیل کی رفح جارحیت، امریکا نے ایکشن لے لیا

اسرائیل کو گولوں کی ہزاروں کٹس کی سپلائی روک دی گئی،امریکی اخبار

منگل 7 مئی 2024 12:39

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) اسرائیل کی رفح جارحیت کے بعد امریکا نے اسرائیل کو گولوں کی ہزاروں کٹس کی سپلائی روک دی۔امریکی اخبار کے مطابق یہ کٹس گولوں کو ٹھیک ہدف تک پہنچانے میں مدد دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی تجاویز کی منظوری کے بعد اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا جس سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ وہ رفح کے مشرقی علاقے میں ٹارگٹڈ حملے کررہے ہیں اور یہ محدود ہیں۔یاد رہے کہ حماس نے ثالث قطر اور مصر کی غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کرلی تھی۔