ڈی پی او جہلم کی جانب سے ڈی پی او آفس جہلم میں پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر عبدالمالک،ڈرائیور کانسٹیبل محمد بشیر اور کانسٹیبل غلام ربانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 7 مئی 2024 14:42

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2024ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جانب سے  ڈی پی او آفس جہلم میں پنجاب پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے  سب انسپکٹر عبدالمالک،ڈرائیور کانسٹیبل محمد بشیر اور کانسٹیبل غلام ربانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، ڈی پی او جہلم  نے افسران کوان کی ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی اور ریٹائرمنٹ لائف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،آپ نے اپنی سروس کے دوران محکمہ پولیس اور عوام الناس کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں، آپ تمام افسران جماعت پولیس کا حصہ رہیں گے، میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں، تقریب کے اختتام پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈی ایس پی لیگل محمد عمران بیگ نے ریٹائر ہونے والے  پولیس افسران کو سوینئر  پیش کیے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔


متعلقہ عنوان :